سورة البقرة - آیت 66

فَجَعَلْنَاهَا نَكَالًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

پس ہم نے اس واقعہ کو اس زمانہ کے لئے اور اس کے بعد آنے والے زمانوں کے لئے عبرت بنا دیا اور اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے نصیحت بنا دیا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿نَکَالًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْہَا﴾ عبرت بنا دیا جو اس وقت وہاں موجود تھیں اور اس زمانے کی وہ قومیں جن تک یہ خبر پہنچی ﴿وَمَا خَلْفَہَا﴾ اور ان قوموں کے لئے جو ان کے بعد آئیں، تاکہ بندوں پر اللہ تعالیٰ کی حجت قائم ہو اور وہ گناہوں سے باز آجائیں مگر یہ نصیحت صرف اہل تقویٰ کے کام آتی ہے۔ ان کے علاوہ دیگر لوگ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں سے فائدہ نہیں اٹھاتے۔