سورة الماعون - آیت 4
فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس ویل یا ہلاکت ہے ان نمازیوں (٢) کے لئے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَ﴾ہلاکت ہے نماز کا التزا م کرنے و الوں کے لیے مگر وہ ﴿عَنْ صَلَاتِہِمْ سَاہُوْنَ﴾” اپنی نماز سے غافل ہیں۔ “یعنی وہ اپنی نماز کو ضائع کرتے ہیں اس کے وقت مسنون کو ترک کرتے ہیں اور اس کے ارکان کو برے طریقے سے ادا کرتے ہیں اس کا سبب ، اللہ تعالیٰ کے حکم کا عدم اہتمام ہے کہ انہوں نے نماز کو ترک کردیا جو سب سے اہم عبادت ہے۔ نماز سے غفلت ہی ہے جو نمازی کو مذمت اور ملامت کا مستحق بناتی ہے۔ اور رہا نماز کے اندر سہو تو یہ ہر ایک سے واقع ہوجاتا ہے حتیٰ کہ نبی اکرم سے بھی سہو واقع ہوا ہے۔ بنابریں اللہ تعالیٰ نے نماز سے غافل لوگوں کو ریا، قساوت اور بے رحمی جیسے اوصاف سے موصوف کیا ہے۔