سورة الماعون - آیت 1
أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اے میرے نبی ! کیا آپ نے اس آدمی کو دیکھا جو جزا و سزا کے دن (١) کو جھٹلا تا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تعالیٰ اس شخص کی مذمت کرتے ہوئے جس نے اس کے اور اس کے بندوں کے حقوق کو ترک کردیا ، فرماتا ہے : ﴿اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یُکَذِّبُ بِالدِّیْنِ﴾کیا تو نے اس شخص کو دیکھا جو حیات بعدالموت کو جھٹلاتا ہے اور جو کچھ انبیا ومرسلین لے کرآئے ہیں ان پر ایمان نہیں لاتا؟