سورة قریش - آیت 4

الَّذِي أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍ وَآمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جس نے انہیں بھوک دور کرنے کے لئے کھانا دیا، اور خوف سے امن دیا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿الَّذِیْٓ اَطْعَمَہُمْ مِّنْ جُوْعٍ ڏ وَّاٰمَنَہُمْ مِّنْ خَوْفٍ﴾ ” جس نے انہیں بھوک میں کھانا دیا اور خوف سے امن وامان دیا ۔“ رزق میں کشادگی ، خوف کے حالات میں امن سے بہرہ مند ہونا سب سے بڑی دنیاوی نعمت ہے جو اللہ کے شکر کی موجب ہے ، اے اللہ ! اپنی ظاہری اور باطنی نعمتوں پر تو ہی ہر قسم کی حمد وثنا اور شکر کا مستحق ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے بیت اللہ کے ساتھ اپنی ربوبیت کو اس کے فضل وشرف کی وجہ سے مخصوص کیا ہے ورنہ تو وہ ہر چیز کارب ہے۔