سورة الهمزة - آیت 3
يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہ گمان کرتا ہے کہ اس کا مال اسے ہمیشگی کی زندگی دے دے گا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿یَحْسَبُ﴾ اپنی جہالت کی وجہ سے سمجھتا ہے ﴿اَنَّ مَالَہٗٓ اَخْلَدَہٗ﴾ کہ اس کا مال اسے دنیا میں ہمیشہ زندہ رکھے گا، اسی لیے اس کی تمام کدو کاوش اپنا مال بڑھانے میں صرف ہوتی ہے جس کے بارے میں وہ سمجھتا ہے کہ یہ اس کی عمر کو بڑھاتا ہے۔ مگر وہ یہ نہیں جانتا کہ بخل اعمال کو ختم اور شہروں کو برباد کردیتا ہے اور نیکی عمر میں اضافہ کرتی ہے۔