سورة التکاثر - آیت 7

ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پھر تم جہنم کو بالکل یقینی طور پر دیکھ لوگے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ثُمَّ لَتَرَوُنَّہَا عَیْنَ الْیَقِیْنِ﴾ ”پھر تم اس کو ضرور عین الیقین کے طور پر دیکھو گے۔“ یعنی ، روئیت بصری سے دیکھو ، گے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿ورا المجرمنون النار فظنوا انھم مواقعوھا ولم یجدوا عنھا مصرفا﴾ (الکھف:۱۸؍53) ”اور مجرم جہنم کو دیکھ کر یقین کرلیں گے کہ وہ اس جھونکے جانے والے ہیں اور وہ اس سے بچنے کی کوئی جگہ نہیں پائیں گے۔“