سورة التکاثر - آیت 6

لَتَرَوُنَّ الْجَحِيمَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

(ہماری عزت وجلال کی قسم) تم جہنم (٣) کو یقیناً دیکھو گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿لَتَرَوُنَّ الْجَــحِیْمَ﴾یعنی تم ضرور قیامت کو لوٹائے جاؤ گے ، پس تم یقینا اس جہنم کو دیکھ لو گے جسے اللہ تعالیٰ نے کافروں کے لیے تیار کررکھا ہے۔