سورة العاديات - آیت 7
وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ہے اور وہ بے شک اپنی ناشکری پر خودشاہد (٣) ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَاِنَّہٗ عَلٰی ذٰلِکَ لَشَہِیْدٌ﴾ ” اور وہ اس پر گواہ ہے۔“ یعنی انسان کے نفس کی طرف جو عدم سماحت اور ناشکری معروف ہے ، بے شک وہ بذات خود اس پر گواہ ہے وہ اس کو جھٹلا سکتا ہے نہ اس کا انکار کرسکتا ہے،کیونکہ یہ بالکل ظاہر اور واضح ہے اس میں یہ احتمال بھی ہے کہ ضمیر اللہ کی طرف لوٹتی ہو ، یعنی بے شک بندہ اپنے رب کا ناشکرا ہے اور اللہ تعالیٰ اس پر شاہد ہے ۔اس آیت کریمہ میں اس شخص کے لیے وعید اور سخت تہدید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پر شاہد ہے جو اپنے رب کا ناشکرا ہے۔