سورة العاديات - آیت 3
فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
) پھر ان گھوڑوں کی قسم جو صبح کے وقت دشمنوں پر حملہ کرتے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَالْمُغِیْرٰتِ﴾دشمن پر شب خون مارنے والے گھوڑوں کی ﴿ صُبْحًا﴾ ”صبح کے وقت۔“ اور یہ امر غالب ہے کہ( دشمن پر ) شب خون صبح کے وقت منہ اندھیرے مارا جاتا ہے۔