سورة التين - آیت 6

إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے عمل صالح کیا، تو ان کے لئے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَلَہُمْ ﴾ پس ان کے لیے ان اعمال کی وجہ سے بلند منازل ہیں اور﴿ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ﴾ منقطع نہ ہونے والا اجر ہے بلکہ ان کے لی وافر لذتیں، متواتر فرحتیں اور بکثرت نعمتیں ،اتنے عرصے تک حاصل ہوں گی جو کبھی ختم نہیں ہو۔ گا وہ ایسی نعمتوں (بھری جنت )میں رہیں گے جو کبھی نہیں بدلے گی جس کے پھل اور سائے دائمی ہوں گے۔