سورة الشرح - آیت 7
فَإِذَا فَرَغْتَ فَانصَبْ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جب آپ فارغ (٣) ہوجائیے تو (عبادت میں) محنت کیجیے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اور آپ کی اتباع میں تمام اہل ایمان کو حکم دیا کہ وہ اس کاشکر ادا کریں اور اس کی نعمتوں کے واجبات کو قائم کریں ، چنانچہ فرمایا : ﴿فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ﴾ یعنی جب آپ اپنے اشغال سے فراغت حاصل کریں اور آپ کے قلب میں کوئی ایسی چیز باقی نہ رہ جائے جو اسے (ذکر الہٰی) سے روکتی ہو، تب آپ عبادت اور دعا میں جدوجہد کیجئے۔