سورة الضحى - آیت 8
وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اس نے آپ کو فقیر و محتاج پایا تو آپ کو مالدار بنا دیا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَوَجَدَکَ عَایِٕلًا﴾ یعنی آپ کو محتاج پایا ﴿ فَاَغْنٰی﴾ پس اللہ تعالیٰ نے آپ کو شہروں کی فتوحات کے ذریعے سے ،جہاں سے آپ کے لیے مال اور خراج آیا ،غنی کردیا۔ جس ہستی نے آپ کی یہ کمی دور کی ہے وہ عنقریب آپ کی ہر کمی کو دور کردے گی اور وہ ہستی جس نے آپ کو تونگری تک پہنچایا ،آپ کو پناہ دی ، آپ کو نصرت عطا کی اور آپ کو راہ راست سے نوازا ، اس کی نعمت پر شکر ادا کیجئے۔