سورة الضحى - آیت 7
وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اس نے آپ کو (رشد وہدایت سے) غافل پایا تو آپ کی رہنمائی کی
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَوَجَدَکَ ضَالًّا فَہَدٰی﴾ یعنی اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس حال میں پایا کہ آپ نہیں جانتے تھے کہ کتاب کیا ہے اور ایمان کیا ہے ۔ پس اس نے آپ کو وہ علم عطا کیا جو آپ نہیں جانتے تھے اور آپ کو بہترین اعمال اور بہترین اخلاق کی توفیق بخشی۔