سورة الضحى - آیت 6
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
کیا اس نے آپ کو یتیم (٢) نہیں پایاتو آپ کو پناہ دی
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر اللہ تعالیٰ ان خاص احوال کے ذریعے سے جنہیں وہ جانتا ہے ، آپ پر اپنے احسان کا ذکر کرتا ہے ،چنانچہ فرمایا : ﴿اَلَمْ یَجِدْکَ یَتِیْمًـا فَاٰوٰی﴾ یعنی آپ کو اس طرح پایا کہ آپ کی ماں تھی نہ باپ بلکہ آپ کے ماں باپ اس وقت وفات پاگئے جب کہ آپ اپنی دیکھ بھال خود نہیں کرسکتے تھے ۔ آپ کے دادا عبدالمطلب نے آپ کی کفالت کی ،پھر آپ کے دادا بھی وفات پاگئے تو آپ کے چچا ابوطالب نے آپ کی کفالت کی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی نصرت اور اہل ایمان کے ذریعے سے آپ کی مدد فرمائی۔