سورة الليل - آیت 10
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور عنقریب ہم تنگی کی راہ کو اس کے آسان بنادیں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلْعُسْرٰی﴾” تو ہم اس کے لیے (گناہ کے)مشکل کام آسان کردیتے ہیں۔“ یعنی حالت عسرت اور خصائل مذمومہ کے لیے ،اس سبب سے کہ برائی جہاں کہیں بھی ہوگی، اسکےلیے آسان کر دی جائے گی اور نافرمانی کے افعال اس کے لیے مقدر کردیے جائیں گے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے عافیت کا سوال کرتے ہیں۔