سورة الليل - آیت 2
وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور قسم ہے دن کی جب وہ پورے طور پر ظاہر ہوجاتا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَالنَّہَارِ اِذَا تَجَلّٰی﴾ اور دن کی جب وہ مخلوق کے لیے خوب ظاہر ہوجائے اور مخلوق اس کے نور سے روشن ہوجائے اور اپنے اپنے کاموں میں پھیل جائے۔