سورة الشمس - آیت 3
وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور دن کی قسم جب وہ آفتاب کو پورے طور پر ظاہر کردیتا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا ﴾ ” اور دن کی جب اسے چمکا دے۔“ یعنی جب وہ روئے زمین پر تمام چیزوں کو روشن اور واضح کردے۔