سورة البلد - آیت 18

أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہی لوگ (روز قیامت) دائیں طرف والے ہوں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اُولٰیِٕکَ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَۃِ﴾ ” یہی لوگ صاحب سعادت ہیں۔“ کیونکہ انہوں نے حقوق اللہ اور حقوق العباد کو ادا کردیا اور جن کو ادا کرنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا تھا اور ان امور کو چھوڑ دیا جن سے اللہ تعالیٰ نے ان کو روکا تھا اور یہ سعادت کا عنوان اور اس کی علامت ہے۔