سورة الفجر - آیت 25

فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُ أَحَدٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس اس دن کوئی شخص اللہ کے عذاب (١٠) جیسا عذاب نہیں دے گا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَیَوْمَیِٕذٍ لَّا یُعَذِّبُ عَذَابَہٗٓ اَحَدٌ﴾ ” پس اس دن کوئی اللہ کے عذاب کی طرح عذاب نہیں دے گا۔“ اس شخص کو جس نے اس دن کو مہمل جانا اور اس کے لیے عمل کوفراموش کردیا۔