سورة الفجر - آیت 10
وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور میخوں والے فرعون (٥) کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَفِرْعَوْنَ ذِی الْاَوْتَادِ﴾ ” اور فرعون کے ساتھ جو میخوں والا تھا۔“ یعنی لشکروں والا تھا، جنہوں نے اس کے اقتدار کو ثبات بخشا جیسے میخیں اس چیز کو مضبوط کرتی ہیں جس کو ٹھہرانا مقصود ہوتا ہے۔