سورة الغاشية - آیت 14

وَأَكْوَابٌ مَّوْضُوعَةٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور پیالے رکھے ہوں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَّاَکْوَابٌ مَّوْضُوْعَۃٌ﴾ یعنی مختلف انواع کے لذیذ ، مشروبات سے لبریز آبخورے ان کے سامنے رکھ ہوئے ہوں گے جو ان کے لیے تیار کیے گئے ہوں گے اور ان کی طلب اور اختیار کے تحت ہوں گے اور ہمیشہ رہنے والے کم عمر لڑکے (خدمت کے لیے) ان کے پاس گھوم رہے ہوں گے۔