سورة الغاشية - آیت 9

لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

(دنیا میں) اپنی کوشش سے خوش ہوں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿لِّسَعْیِہَا﴾ ” اپنے اعمال سے۔“ جو اس نے دنیا میں رہتے ہوئے نیک اعمال اور اللہ کے بندوں کے ساتھ حسن سلوک کو آگے بھیجا ﴿رَاضِیَۃٌ﴾ ” خوش ہوں گے۔“ کیونکہ ان کو ان کی کوشش کا ثواب کئی گنا جمع کیا ہوا ملا ، پس انہوں نے اپنے انجام کی تعریف کی اور انہیں ہر وہ چیز حاصل ہوگئی جس کی وہ تمنا کرتے تھے۔