سورة الغاشية - آیت 1
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اے میرے نبی ! آپ کو اس قیامت کی خبر (١) پہنچ چکی ہے جس کی ہولناکی ہر چیز کو ڈھانک لے گی
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تبارک وتعالیٰ قیامت کے احوال اور اس کی مصیبت خیز ہولناکیوں کا ذکر کرتا ہے کہ قیامت تمام مخلوق کو اپنی سختیوں سے ڈھانپ لے گی، لوگوں کو ان کے اعمال کی جزا وسزا دی جائے گی ، لوگ الگ الگ دو گروہوں میں بٹ جائیں گے، ایک گروہ جنت میں جائے گا اور دوسرا گروہ جہنم کو سدھارے گا ۔ پس اللہ تعالیٰ نے دوگروہوں کے وصف سے آگاہ فرمایا۔