سورة الطارق - آیت 16

وَأَكِيدُ كَيْدًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور میں بھی تدبیر (٤) کر رہا ہوں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَّاَکِیْدُ کَیْدًا﴾ اور حق کو غالب کرنے کے لیے میں چال چلتا ہوں، خواہ کافروں کو ناگوار ہی کیوں نہ گزرے تاکہ باطل کو روکا جائے جسے یہ لے کر آئے ہیں اور اس سے معلوم ہوجائے کہ کون غالب ہے؟ کیونکہ انسان بہت کمزور اور حقیر ہے کہ اپنے سے زیادہ طاقت رکھنے والے اور اپنی چال سازی میں زیادہ مہارت اور علم رکھنے والے پر غالب آسکے۔