سورة البروج - آیت 20
وَاللَّهُ مِن وَرَائِهِم مُّحِيطٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور اللہ نے انہیں (چارجانب سے) گھیر رکھا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَّاللّٰہُ مِنْ وَّرَایِٕہِمْ مُّحِیْــطٌ﴾ اور اللہ تعالیٰ نے اپنے علم اور قدرت سے ان کا احاطہ کررکھا ہے ، جیسے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ﴿ إِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ﴾(الفجر:89؍14) ” بے شک تیرا رب گھات میں ہے۔“ ان آیات کریمہ میں کافروں کے لیے عقوبت کی سخت وعید ہے جو اس کے قبضہ قدرت میں اور اس کے دست تدبیر کے تحت ہیں۔