سورة البروج - آیت 12

إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

بے شک آپ کے رب کی پکڑ (٤) بڑی سخت ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اِنَّ بَطْشَ رَبِّکَ لَشَدِیْدٌ﴾ بے شک اہل جرائم اور بڑے گناہوں کا ارتکاب کرنے والوں کے لیے اس کی سزا بڑی سخت ہے اور وہ ظالموں کی گھات میں ہے ۔ جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ﴿ وَكَذَٰلِكَ أَخْذُ رَبِّكَ إِذَا أَخَذَ الْقُرَىٰ وَهِيَ ظَالِمَةٌ إِنَّ أَخْذَهُ أَلِيمٌ شَدِيدٌ﴾( ھود: 11؍102) ” اور جب تیرا رب بستیوں کو پکڑتا ہے، اس حال میں کہ وہ ظلم کریں تو اس کی پکڑ ایسی ہی ہوتی ہے ، بے شک اس کی پکڑ بڑی ہی دردناک ہے۔