سورة الانشقاق - آیت 23

وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اللہ خوب جانتا ہے ان برے اعمال کو جنہیں یہ جمع کر رہے ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاللّٰہُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ﴾ یعنی جو کچھ وہ عمل کرتے ہیں یا وہ اپنی نیت میں چھپاتے ہیں ،اللہ تعالیٰ ان کے پوشیدہ اور ظاہری اعمال کو جانتا ہے۔ پس عنقریب وہ انہیں ان کے اعمال کی جزا دے گا ۔بنابریں فرمایا : ﴿ فَبَشِّرْہُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ﴾ ” پس انہیں دردناک عذاب کی بشارت دے دو۔“ بشارت کو بشارت اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ مسرت اور غم کے اعتبار سے جلد پر اثر انداز ہوتی ہے ۔ یہ ہے اکثر لوگوں کا حال ، قرآن کی تکذیب اور اس پر عدم ایمان کے اعتبار سے۔