سورة الانشقاق - آیت 22
بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بلکہ کفر کرنے (٧) والے تو (الٹا) جھٹلاتے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿بَلِ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا یُکَذِّبُوْنَ﴾ بلکہ کفار حق کے واضح ہوجانے کے بعد بھی اس سے عنادرکھتے ہیں ، اس لیے قرآن پر ان کا عدم ایمان اور قرآن کے لیے ان کی عدم اطاعت کوئی انوکھی بات نہیں، کیونکہ عناد کی بنا پر حق کی تکذیب کرنے والے کے لیے اس بارے میں کوئی حیلہ نہیں۔