سورة المطففين - آیت 35

عَلَى الْأَرَائِكِ يَنظُرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

مسندوں پر ٹیک لگائے، ان کا حال دیکھ رہے ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اہل ایمان انتہائی راحت واطمینان میں ﴿عَلَی الْاَرَایِٕکِ﴾آراستہ اور مزین پر بیٹھے پلنگوں﴿ یَنْظُرُوْنَ﴾ ان نعمتوں کو دیکھ رہے ہوں گے جو اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے تیار کررکھی ہیں ، نیز اپنے رب کریم کے چہرے کا دیدار کر رہے ہوں گے۔