سورة المطففين - آیت 28
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہ ایک چشمہ ہے جس کا پانی اللہ کے مقرب بندے پئیں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اور اس شراب میں تسنیم کی آمیزش ہوگی اور یہ ایک چشمہ ہے۔ ﴿عَیْنًا یَّشْرَبُ بِہَا الْمُقَرَّبُوْنَ﴾ ” جہاں سے صرف اللہ تعالیٰ کے مقرب بندے ہی پئیں گے۔ “ اور یہ علی الاطلاق جنت کی اعلی ٰ ترین شراب ہے ، بنا بریں یہ خالص صورت میں صرف مقربین کے لیے ہوگی جو مخلوق میں سب سے بلند مرتبہ لوگ ہیں ، اصحاب الیمین کے لیے آمیزش کے ساتھ ہوگی ، یعنی خالص شراب وغیرہ اور دیگر لذیذ مشروبات کے ساتھ اس کی آمیزش ہوگی۔