سورة المطففين - آیت 1

وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ہلاکت و بربادی ہے ناپ تول میں کمی (١) کرنے والوں کے لئے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَیْلٌ﴾ ” ہلاکت ہے۔“ یہ عذاب اور عقاب کا کلمہ ہے ﴿ لِّـلْمُطَفِّفِیْنَ﴾” ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لیے “ اور اللہ تعالیٰ نے المطففین کی تفسیر بیان فرمائی کہ ﴿الَّذِیْنَ اِذَا اکْتَالُوْا عَلَی النَّاسِ ﴾ یہ وہ لوگ ہیں جب لوگوں سے لیتے ہیں تو ان سے کسی کمی کے بغیر پورالیتے ہیں۔