سورة التكوير - آیت 25

وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور وہ کسی مرد و شیطان کا قول نہیں ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَمَا ہُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍ﴾ ” اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں ہے۔“ چونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ان دو مکرم رسولوں کا ذکر کرکے اپنی کتاب کی جلالت اور فضیلت کا ذکر کیا اور ان کی مدح وثنا کی جن کے ذریعے سے یہ کتاب لوگوں کے ہاتھوں تک پہنچی ، اس لیے اس نے اس کتاب سے ہر آفت اور ہر نقص کو دور ہٹا دیا جو اس کی صداقت میں قادح ہوسکتا ہے، بنابریں فرمایا : ﴿وَمَا ہُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍ﴾ ” اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں ہے ۔“ جو اللہ تعالیٰ اور اس کے قرب سے بہت دور ہے۔