سورة عبس - آیت 42

أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ کفار وبدکار لوگ ہوں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اُولٰیِٕکَ ﴾ جن کا یہ وصف ہے، یہی وہ لوگ ہیں﴿ ہُمُ الْکَفَرَۃُ الْفَجَرَۃُ﴾ جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی نعمت کی ناشکری کی، اس کی آیتوں کو جھٹلایا اور اس کے محارم کے ارتکاب کی جسارت کی۔ ہم اللہ تعالیٰ سے عفو اور عافیت کے طلب گار ہیں ، وہ بڑا ہی فیاض اور نہایت کرم والا ہے۔ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ