سورة عبس - آیت 34
يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس دن آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ یَفِرُّ الْمَرْءُ﴾ انسان اس شخص سے بھی بھاگے گا جو اسے سب سے عزیز اور اس کے لیے سب سے زیادہ شفیق ہے ﴿مِنْ اَخِیْہِ۔ وَاُمِّہٖ وَاَبِیْہِ، وَصَاحِبَتِہٖ ﴾ ” اپنے بھائی سے، اپنی ماں سے، اپنے باپ سے اور اپنی بیوی سے۔“﴿ وَبَنِیْہِ﴾ ” اور اپنے بیٹوں سے۔ “ اور اس کا سبب یہ ہے کہ ﴿لِکُلِّ امْرِۍ مِّنْہُمْ یَوْمَیِٕذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْہِ﴾ اسے خود اپنی پڑی ہوگی اور وہ خود اپنے آپ کو چھڑانے کے لیے فکرمند ہوگا اور وہ کسی دوسرے کی طرف التفات نہیں کرسکے گا۔