سورة عبس - آیت 16
كِرَامٍ بَرَرَةٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جو معزز اور نیک ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿کِرَامٍ ﴾ یعنی وہ بہت زیادہ خیروبرکت والے ہیں﴿ بَرَرَۃٍ﴾ ان کے دل اور اعمال نیک ہیں ۔ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنی کتاب کی حفاظت کے لیے ہے۔ اس نے بزرگ، طاقتور اور نیک فرشتوں کو رسولوں کے پاس بھیجنے کے لیے سفیر بنایا اور شیاطین کو اس پر کوئی اختیار نہیں دیا۔