سورة النازعات - آیت 42

يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کفار آپ سے قیامت (١٣) کے بارے میں پوچھتے ہیں، اس کے وقوع پذیر ہونے کا کون سا وقت ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

قیامت کے جھٹلانے والے اور لغزش کے خواہاں لوگ آپ سے پوچھتے ہیں : ﴿عَنِ السَّاعَۃِ﴾ ”قیامت کے متعلق۔ “ کہ اس کا وقوع اور ﴿اَیَّانَ مُرْسَاهَا﴾ ” اس کا قیام کب ہوگا؟“