سورة النازعات - آیت 17
اذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آپ فرعون کے پاس جائیے، وہ سرکش ہوگیا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اِذْہَبْ اِلٰی فِرْعَوْنَ اِنَّہٗ طَغٰی﴾ ” فرعون کے پاس جاؤ، وہ سرکش ہو رہا ہے۔“ اسے نہایت نرم بات اور پرلطف خطاب کے ذریعے سے اس کی سرکشی، شرک اور نافرمانی سے روکو شاید کہ وہ ﴿ يَتَذَكَّرُ أَوْ يَخْشَىٰ ﴾(طه: 20؍44) ” نصیحت پکڑے یا ڈر جائے۔“