سورة النبأ - آیت 35

لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّابًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اہل جنت اس میں نہ کوئی لغو بات سنیں گے اور نہ کوئی جھوٹ

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْہَا لَغْوًا ﴾ یعنی وہ ایسا کلام نہیں سنیں گے جس کا کوئی فائدہ نہ ہو ﴿ وَّلَا کِذّٰبًا﴾ ”اور نہ جھوٹ۔“ یعنی گناہ ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا ﴾( الواقعۃ:56؍25،26)” وہ جنت میں کوئی بے ہودہ بات سنیں گے نہ گناہ کی بات ، صرف سلام ہی سلام کی بات سنیں گے ۔“ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل واحسان سے ان کو یہ ثواب جزیل عطا کیا ہے۔