سورة النبأ - آیت 28
وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كِذَّابًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہماری آیتوں کو بری طرح جھٹلاتے تھے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَّکَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا کِذَّابًا﴾ یعنی انہوں نے ہماری آیتوں کی واضح اور صریح طور پر تکذیب کی اور جب ان کے پاس واضح دلائل آئے تو انہوں نے ان کی مخالفت کی۔