سورة المرسلات - آیت 29

انطَلِقُوا إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

(ان سے کہا جائے گا) اس جہنم کی طرف چلو (٨) جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یہ ہلاکت ہے جو جھٹلانے والے مجرموں کے لیے تیاری کی گئی ہے، ان سے قیامت کے دن کہا جائے گا:﴿اِنْــطَلِقُوْٓا اِلٰی مَا کُنْتُمْ بِہٖ تُکَذِّبُوْنَ﴾ ” جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے اس کی طرف چلو۔“ پھر اپنے اس ارشاد کے ذریعے سے اس کی تفسیر فرمائی۔