سورة الإنسان - آیت 30
وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے جب تک کہ اللہ نہ چاہے، بے شک اللہ بڑا جاننے والا، بڑی حکمتوں والا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَمَا تَشَاءُوْنَ اِلَّآ اَنْ یَّشَاءَ اللّٰہُ ﴾ ”اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر جو اللہ کو منظور ہو۔ “ بے شک اللہ کی مشیت نافذ ہے۔ ﴿ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیْمًا حَکِیْمًا﴾ ”بے شک اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔ “ ہدایت یاب کی ہدایت اور گمراہ کی گمراہی میں اللہ تعالیٰ کی حکمت پوشیدہ ہے۔