سورة الإنسان - آیت 25
وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَأَصِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اپنے رب کا نام صبح وشام لیتے رہیے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
چونکہ صبر اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے قیام اور اس کے ذکر کی کثرت میں مدد کرتا ہے اس لیے اللہ تعالیٰ نے اس کا حکم دیا ، چنانچہ فرمایا : ﴿وَاذْکُرِ اسْمَ رَبِّکَ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلًا﴾ یعنی صبح وشام اپنے رب کا نام لیتے رہو۔ اس میں فرض نمازیں، اس کے توابع نوافل وغیرہ اور ان اوقات میں ذکر ،تسبیح، تہلیل اور تکبیر وغیرہ داخل ہیں۔