سورة الإنسان - آیت 22
إِنَّ هَٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَاءً وَكَانَ سَعْيُكُم مَّشْكُورًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
(ان سے کہا جائے گا) بے شک یہ (اللہ کی طرف سے) تمہارے لئے بدلہ، اور تمہاری کوشش قبول کرلی گئی ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اِنَّ ہٰذَا ﴾ بلاشبہ یہ اجر جزیل اور عطائے جمیل﴿ کَانَ لَکُمْ جَزَاءً ﴾ان اعمال کی جزا ہے جو تم آگے بھیج چکے ہو ﴿ وَّکَانَ سَعْیُکُمْ مَّشْکُوْرًا ﴾” اور تمہاری کوشش کی قدر کی گئی ہے۔“ یعنی تمہاری تھوڑی سی کوشش کے بدلے اللہ تعالیٰ نے تمہیں اتنی نعمتیں عطا کی ہیں جن کا شمار ممکن نہیں۔