سورة القيامة - آیت 39
فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر اس نے اس کی نر اور مادہ دو قسمیں بنائیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَجَــعَلَ مِنْہُ الزَّوْجَیْنِ الذَّکَرَ وَالْاُنْثٰی اَلَیْسَ ذٰلِکَ ﴾ ” پھر اس سے نر اور مادہ جوڑے بنائے کیا نہیں وہ ۔“ یعنی وہ جس نے انسان کو پیدا کیا اور اس کو ان مختلف مراحل سے گزارا۔