سورة القيامة - آیت 33
ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰ أَهْلِهِ يَتَمَطَّىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر وہ اپنے بال بچوں کی طرف اکڑتا ہوا چل دیا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اِلٰٓی اَہْلِہٖ یَتَمَطّٰی﴾ ” اپنے گھروالوں کی طرف اکڑتا ہوا “ یعنی اس کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس کو وعید سنائی ، فرمایا : ﴿أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ﴾ ” افسوس ہے تجھ پر، پھر افسوس ہے، پھر افسوس ہے تجھ پر، پھر افسوس ہے۔“ یہ وعید کے کلمات ہیں اور تکرار وعید کے لیے ان کو مکرر کہا ہے۔