سورة المدثر - آیت 49
فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
انہیں کیا ہوگیا ہے کہ وہ نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
چنانچہ فرمایا: ﴿فَمَا لَہُمْ عَنِ التَّذْکِرَۃِ مُعْرِضِیْنَ﴾ ” پس انہیں کیا ہوا ہے کہ وہ نصیحت سے روگرداں ہیں۔“ یعنی نصیحت سے غافل اور اس سے منہ موڑے ہوئے ہیں۔