سورة المدثر - آیت 38
كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ہر شخص اپنے کئے کے بدلے گروی (٨) ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿کُلُّ نَفْسٍ بِمَا کَسَبَتْ﴾ ” ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے“ یعنی افعال شر اور اعمال بد کے بدلے ﴿رَہِیْنَۃٌ﴾ ” گروی ہے۔ “ یعنی اپنے اعمال کا گروی اور اپنی کوشش میں بندھا ہوا، اس کی گردن جکڑی ہوئی اور اس کے گلے میں طوق ڈالا ہوا ہے اور اس سبب سے اس نے عذاب کو واجب بنا لیا۔