سورة المدثر - آیت 22
ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر اس نے پیشانی سکیڑی اور برا سا منہ بنایا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ﴾ پھر اس نے تیوری چڑھائی اور اپنے منہ کو بگاڑا اور حق سے نفرت اور بغض ظاہر کیا۔