سورة المزمل - آیت 13
وَطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَعَذَابًا أَلِيمًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اگلے میں اٹک جانے والا کھانا اور درد ناک عذاب ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَّطَعَامًا ذَا غُصَّۃٍ﴾ ” اور گلوگیر کھانا۔“ یہ اچھو اس کھانے کی تلخی، بدمزگی، اس کے ذائقے کی کراہت اور اس کی بے انتہا گندی بدبو کی بنا لگے گا۔ ﴿وَّعَذَابًا اَلِـــیْمًا﴾ اور انتہائی دردناک اور تکلیف دہ عذاب ہے۔