سورة المزمل - آیت 9

رَّبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيلًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ مشرق اور مغرب کا رب ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، پس آپ اسی کو اپنا کار ساز بنا لیجیے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ﴾ یہ اسم جنس ہے جو تمام مشارق ومغارب کو شامل ہے۔ پس اللہ تعالیٰ مشارق ومغارب ،ان کے اندر جوانوار اور عالم علوی اور عالم سفلی کے لیے جو مصالح ہیں، سب کارب، ان کا خالق اور مدبر ہے۔ ﴿اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ﴾ اس بالا وبلندتر ہستی کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ اس بات کا مستحق ہے کہ اس کو محبت وتعظیم اور اجلال وتکریم سے مختص کیا جائے۔ بنا بریں فرمایا : ﴿فَاتَّخِذْہُ وَکِیْلًا﴾ پس اسے اپنے تمام امور کی تدبیر کرنے والا اور محافظ بنا۔